8 جون، 2018، 8:10 PM

آسٹریا کی حکومت کا 7مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ

 آسٹریا کی حکومت  کا 7مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ

آسٹریا کی حکومت نے 7 مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ جماعات کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا کی حکومت نے 7 مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ جماعات کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریا کے چانسلرسیباستین کرُس نے کہا کہ آسٹریا حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں  ترکی کے  مالی تعاون سے  سیاسی اسلام کی ترویج  کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے عرب مذہبی  گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جو  ان  مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔ آسٹریا  نے درجنوں آئمہ جماعات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریا کے چانسلر اسلام کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں اور وہ ترکی کے یورپی یونین میں رکنیت کے بھی خلاف ہیں۔

News ID 1881283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha